کوئٹہ،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی،6ہزارکلوگرام افیون ضبط کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 19 فروری 2016 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے 6 ہزار کلو گرام افیون برآمد کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر قلعہ سیف اﷲ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم سمگلروں کی جانب سے منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 6 ہزار کلو گرام افیون برآمد کر کے قبضے میں لے لی اے این ایف کی جانب سے مزید کا رروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :