شکارپور میں شکارپور بچایو تحریک کی جانب سے جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی

جعلی ادویات فروخت کرنے اور جعلی ادویات کی فیکٹری کے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے ، شرکاء کا مطالبہ

جمعہ 19 فروری 2016 22:26

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) شکارپور میں شکارپور بچایو تحریک کی جانب سے جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی ، دھرنا ، جعلی ادویات فروخت کرنے اور جعلی ادویات کی فیکٹری کے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور بچایو تحریک کی کا ل پر مختلف سیاسی وسماجی ، مذہبی تنظیموں کی جانب سے جعلی ادویات بنانے کے فیکٹری اور جعلی ادویات کی فروخت کے خلاف جمانی ہال سے لکھیدر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شامل مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ جعلی ادویات کی فیکٹری پر لگائے ہوئے چھاپہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور جعلی ادویات کی فروخت بند کی جائے شکارپور بچایو تحریک کے چیئرمین قاری مجیب الرحمن مدنی ، ظفر علی چنہ ، سمیع بلالی ، عبدالوہاب کاغذی ، مولانا مشتاق احمد ، مولوی صدر الدین مہر ، ڈاکٹر بشیر بروہی ، میر احمد بروہی ، دانش حیدری ، اعجاز کاکیپوٹہ ودیگر نے خطاب میں کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلا نہ بند کیا جائے شکارپور میں مذہبی آڑ میں بم دھماکہ کیا جاتا ہے کبھی امن و امان خراب کیا جاتا ہے اور کبھی قبائلی تصادم کروایا جاتا ہے قبائلی تصادم سے 1250 غریبوں کی جانیں چھینی گئی ہیں ان تمام کاروائی کہ کون ذمہ وار ہے جعلی ادویا ت کی فیکٹری اور فروخت کرنے والے کی ہم بھرپو مذمت کرتے ہیں شکارپور کی عوام مختلف سیاسی بنگلوں سے آزادی حاصل کرلیں وہ ہمیں بکرویں جیسا استعمال کررہے ہیں جعلی ادویات چلانے کی آشرواد بند کی جائے جعلی ادویات کی فروخت سے ہمارے معصو م بچوں کی زندگی سے کھیلا جارہا ہے ان کی مالکی کرنے والے ہمار ے نہیں ہوسکتے جعلی فیکٹری چلانے والے انسان دشمن ہو کر انسانی جانوں کو قتل کررہے ہیں موت مار ادویات بھی بم دھماکہ سے کم نہیں یہ ایک دہشتگردی واقعہ ہے جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی دہشتگردی ایکٹ تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے شہریوں سے مذاق بند کیا جائے میذیکل اسٹورں پر جعلی ادویات بند کی جائے جعلی ادیات کی فیکٹری کے مالک پی پی کے کونسلر شہباز آرائیں کو فل فور گرفتا ر کیا جائے انہوں نے قرار داد کی ذریعے مطالبہ کیا کہ شکارپور سانحہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کو سہولیت فراہم کرنے والوں کے خلا ف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور جمعہ کے روز لکھیدر کے علائقے کے بازاریں جو سالوں سے بند کروائی جاتی ہیں انتظامیہ ان کو سہولت فراہم کرکے دکانیں کھلوانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار کرسکیں جبکہ جعلی ادویات کی فیکٹری پر مذموم عمل میں شامل ہاتھ ظاہر کرکے لیبارٹری رپورٹ ظاہر کی جائے ۔