ایس ایس پی لاڑکانہ کا اپنے دفتر میں تمام نجی تعلیمی اداروں، نجی میڈیکل سینٹرز اور شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ اجلاس

جمعہ 19 فروری 2016 22:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کی صدارت میں ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی دفتر میں تمام نجی تعلیمی اداروں، نجی میڈیکل سینٹرز اور شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ اجلاس ہوا۔ جس میں ایس ایس پی نے مالکان کو ہدایت کی وہ تمام نجی تعلیمی اداروں، نجی میڈیکل سینٹرز اور شاہی ہالز کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرا لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کوئیک ریسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دیئے گئے نمبرز 074-9410413 اور 074-9410425 پر کال کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں ایس پی ہیڈکوارٹر مسعود احمد بنگش، اے ایس پی سٹی توقیر نعیم احمد، ڈی ایس پی سول لائین یارمحمد رند سمیت نجی اسکولوں، نجی میڈیکل سینٹرز اور شادی ہال کے مالکان میجر بلال احمد، عامر علی سنجرانی، حمیرا بلوچ اور اشتیاق علی شاہ نے شرکت کی۔