اسکولوں تعلیمی اداروں میں پولیس گشت اور اسنیپ چیکنگ اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے تمام نوعیت کے جرائم کے انسداد کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

جمعہ 19 فروری 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس کے دوران پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ جرائم کی روک تھام اور ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے دیگر ضروری امور کو ٹھوس اور مربوط بنانیکے ساتھ ساتھ علاقوں میں ریکی انٹیلی جینس کلیکشن جیسے اقدامات کو بھی غیر معمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے نا صرف ایس ایچ اوز بلکہ ضلعی ایس ایس پیز ، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز کو بھی سخت اور واضح اقدامات کا پابند بناتے ہوئے تمام نوعیت کے جرائم کے انسداد اور ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے فول پروف حکمت عملی اور لائحہ عمل کو یقینی طور پر اختیار کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں کے تھانہ جات متعلقہ زون کی سطح پر باہمی مشاورت سے پیٹرولنگ کے خصوصی دستے تشکیل دیں جو ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں اسکولوں تعلیمی اداروں ، تجارتی و صنعتی علاقوں ، بینکوں ، میڈیا گروپس کے دفاتر سمیت دیگر اہم عمارتوں ، حساس تنصیبات والے علاقوں میں باالخصوص مصروف اوقات میں نا صرف گشت اور اسنیپ چیکنگ کرینگے بلکہ مددگار 15 ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے دی جانیوالی ہدایات پر فوری ریسپانس کے ضمن میں تھانہ موبائلز کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کریمنلز کی بیخ کنی کے لئے مختلف مقامات کی باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے تھانہ جات کی سطح پر پوائنٹس بنائے جائیں جس کے تحت گشت ، اسنیپ چیکنگ کو غیر معمولی بناتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :