سزائے موت کے قیدی عمران صابر کے 25جنوری کے لئے بلیک وارنٹ جاری

جمعہ 19 فروری 2016 21:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء ) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے سزائے موت کے قیدی کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم عمران صابر کو 25فروری کو پھانسی دی جائیگی۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے قیدی عمران صابر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں 2003ء میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم پر فائرنگ کرکے غلام صابر، منور بیگم اور محمد مصطفی کو قتل کرنے کا الزام تھا ، ایڈیشنل سیشن جج جمشید حسین نے جون 2006ء میں جرم ثابت ہونے پر عمران صابر کو تین مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

محکمہ داخلہ کی سفارش پر سیشن جج لاہور نے عمران صابر کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، پھانسی پر عملدرآمد کیلئے عمران یوسف کو جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ مجرم عمران صابر کو 25فروری کو پھانسی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :