گندم کی بین الاضلاعی منتقلی کا ٹھیکہ این ایل سی کو دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خوراک کو نوٹس جاری

جمعہ 19 فروری 2016 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی بین الاضلاعی منتقلی کا ٹھیکہ این ایل سی کو دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خوراک کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو برج ٹرانسپورٹر زکی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں گندم کی بین اضلاع منتقلی کا ٹھیکہ این ایل سی کو دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے گندم کی بین الاضلاعی منتقلی کا ٹھیکہ ایل اے سی کو دیدیا ہے اور اس کے ساتھ این ایل سی کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جو درخواست گزار کمپنی کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نے درخواست پر سیکرٹری خوراک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔