واپڈا ٹرانسمیشن ،ڈیزائن کے شعبے میں ٹاورز کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

کم بولی دینے والے کی جگہ زیادہ بولی دینے والے ٹینڈرز کے ذریعے ٹاور خریدے گئے ‘ نجی ٹی وی

جمعہ 19 فروری 2016 21:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) واپڈا ٹرانسمیشن ،ڈیزائن کے شعبے میں ٹاورز کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ،وزارت پانی وبجلی اورایف آئی اے نے الگ الگ تحقیقات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کم بولی دینے والے کی جگہ زیادہ بولی دینے والے ٹینڈرز کے ذریعے ٹاور خریدے گئے جس میں80کروڑ کی پیشکش کی بجائے ایک ارب 11کروڑ کے ٹینڈرز سے ٹاورز خریدے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے چیف انجینئر ڈیزائن اور منیجر ٹرانسمیشن لائن کو نوٹسز بھجوا دئیے ۔تحقیقات کی جائے گی کہ کم قیمت کو نظر انداز کر کے ٹاورز کیوں خریدے گئے ۔ واپڈا حکام کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی او ر ٹینڈرز بھی منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :