شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی کی کیپ روی بوپارہ کے حوالے کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 فروری 2016 20:16

شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی کی کیپ روی بوپارہ کے حوالے کر دی

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی کی کیپ روی بوپارہ کے حوالے کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے کپتانی کی کیپ روی بوپارہ کے حوالے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

روی بوپارہ ہفتے کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسرے پلے آف میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں اپنی ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں۔ کپتانی کی وجہ سے اپنی انفرادی کارگردگی پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے۔ اسی لیے ٹیم مینیجمنٹ سے اگلے میچوں کیلئے روی بوپارہ کو کپتانی کے فرائض سونپنے کی درخواست کی ہے۔