پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 40 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، 7کشتیاں قبضے میں لے لیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 19 فروری 2016 19:53

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحلی علاقے سے 40 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی 7 کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل فشرورکس فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ رات بحیریہ عرب میں گجرات کے ساحلی علاقے میں جاکھو پورٹ کے قریب سے 40 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا اور انکی سات کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :