’’ماڈل ریڑھیوں‘‘ کی تقریب تقسیم کل ہوگی

جمعہ 19 فروری 2016 19:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)حفظان صحت کے لیے صاف ستھری غذا کی فراہمی اور خوبصورت لاہور کے حوالے سے ’’ماڈل ریڑھیوں‘‘ کی تقریب تقسیم کل بروز ہفتہ بوقت 3:00 بجے سہ پہر لال پل (کینال روڈ لاہور) پرہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان، کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل و اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ماڈل ریڑھیاں ریڑھی بانوں کے حوالے کریں گے۔ تقریب میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ساجد بھی شرکت کریں گے۔