خوفناک احتساب کی آندھی چلنے والی ہے،قوم نیب کے پرکاٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی‘ صاحبزادہ حامد رضا

بے رحم احتساب کیلئے آزاد و خود مختار ادارہ بننا چاہیے، نیب کے اختیارات محدود کرنا ملک دشمنی ہوگی‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خوفناک احتساب کی آندھی چلنے والی ہے،بے رحم احتساب کیلئے آزاد و خود مختار ادارہ بننا چاہیے ،قوم نیب کے پرکاٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، نیب کے اختیارات محدود کرنا ملک دشمنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو9برس بیت جانے کے باوجود ملزموں کو سزا نہیں ملی۔ عالمی برادری ہندو انتہا پسندی کا نوٹس لے۔حکومت چلانے کیلئے بیرونی قرضوں پر انحصارکیا جارہا ہے۔حکومت نے اڑھائی سالوں میں قرضے لینے او رٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔ دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ اورنج ٹرین کی لاگت پنجاب کے ہیلتھ بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :