ممتاز الحق نامی افسر کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،ترجمان

جمعہ 19 فروری 2016 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرکی سختی سے تردید کی ہے کہ جس میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرممتاز الحق کوسندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی کااسسٹنٹ ڈائریکٹرظاہر کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے کہا کہ مذکورہ افسرکاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہاہے۔

متعلقہ عنوان :