2022 کے سرمائی اولمپکس

بیجنگ کے ساتھ میزبانی کرنیوالے والا چینی شہرڑانگ جیاکو وٴ کے عالمی مقامات کی تعمیر کا کام 2020تک مکمل ہو جائے گیا ،میئر

جمعہ 19 فروری 2016 19:27

2022 کے سرمائی اولمپکس

شائی جیاز ہوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء)2022کے موسم سرما کے اولمپکس کے لئے بیجنگ کے مشترکہ میزبان ڑانگ جیاکووٴ نے جمعہ کو کہا کہ شمالی چین کے اس شہر کے عالمی مقامات 2020تک تیار ہوں گے ، ڑانگ جیاکو وٴ کے میئر مایو جن نے شہر کا پنجسالہ ترقیاتی منصوبہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقامات کی تعمیر کا کام 2020کے اواخر تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد شہر آزمائشی میچوں کا اہتمام کر پائے گا۔

میئر کے مطابق ڑانگ جیاکووٴ پیشہ ورانہ تربیت ، اعلیٰ پیمانے کے مقابلو ں اور عوامی سرگرمیوں کے ذریعے سرما کی سپورٹس میں بڑے پیمانے پر شمولیت اور اتھلیٹک اہلیت کوفروغ دے گا۔میئر نے کہا کہ انگلش اور میڈیکل علاج معالجے جیسے سرمائی اولمپکس سے متعلقہ کام میں ملوث مقامی افراد اور رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جیانگ جیاکووٴ آئس اینڈ سنو جیسے بعض ٹاوٴن تعمیر کرے گا اور انہیں جدید سروسز نے مکمل کر ے گا ، شہر چین سمندر پار سے انٹر پرائزز کو متعارف کر ا کر سیاحت ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ اور سروس سمیت مربوط آئس اینڈ سنو انڈسٹری کے سلسلے کو فروغ دے گا ،ڑانگ جیا کووٴ گذشتہ ہفتے چین کے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران 530000سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی ہے یہ تعداد گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے 25.8فیصد زائد ہے۔

۔