گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران 01 ڈرائیور معطل ، 02 ڈرائیورزکو شاباش

جمعہ 19 فروری 2016 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے گذشتہ روز سرکاری گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔ سرکاری گاڑی کا بمپر مرمت نہ کروانے پر ڈرائیور آصف کو فوری معطل کر دیا جبکہ 02 ڈرائیورز کو گاڑیاں صاف رکھنے پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے گذشتہ روز شہر میں پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔ سرکاری ڈالہ کا بمپر مرمت نہ کروانے پر ڈرائیور آصف کو معطل کر دیا جبکہ 02 ڈرائیورز کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز گاڑیوں کی اچھی حالت میں رکھیں۔ ایسے ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو گاڑیوں کو درست حالت میں نہیں رکھتے۔