فیفا کی انضباطی کمیٹی نے جنوبی افریقن فٹ بال کنفیڈریشن کے دو سابق نائب صدور کیلئے تاحیات پابندی کی سفارش کردی

جمعہ 19 فروری 2016 17:24

فیفا کی انضباطی کمیٹی نے جنوبی افریقن فٹ بال کنفیڈریشن کے دو سابق نائب ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) فیفا کی انضباطی کمیٹی نے گزشتہ روز کرپشن الزامات پر جنوبی افریقن فٹ بال کنفیڈریشن (سی او این ایم ای بی او ایل ) کے دو سابق نائب صدور کیلئے تاحیات پابندی کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن سی او این ایم ای بی او ایل کے سابق نائب صدر اور اکتوبر 2015ء تک کولمبین ایف اے کے صدر لوئس بیڈویا اور سی او این ایم ای بی او ایل کے سابق نائب صدر اور چلین ایف اے کے سابق صدر سرگیو جیڈوئی کو انضباطی کمیٹی کے تحقیقاتی چیمبر نے اپنی رپورٹ میں نشانہ بنایا تھا ۔

دو رپورٹس میں ایک ساتھ تاحیات پابندی کی سفارشات کی گئی ہیں،یہ رپورٹس انصباطی کمیٹی کی جج کے چیمبر کو بھجوائی گئی ہیں جس کی صدارت ہانس جواشیم ایکرٹ کررہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :