گوجرانوالہ : تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کے لیے خریدا گیا اسلحہ ناکارہ اور ناقص نکلا

محکمہ پولیس نے اسلحے کے ناکارہ اور ناقص ہونے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 17:17

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کے لیئے خریدا گیا اسلحہ ناکارہ اور ناقص نکلا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کے لیے خریدا گیا اسلحہ ناکارہ اور ناقص نکلا۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس نے بتایا کہ خریدا گیا اسلحہ ناقص ہے ۔ دوران تربیت جب سکیورٹی اہلکاروں نے 12 بور کی رائفل سے فائر کیا تو رائفل کی نالی پھٹ گئی۔ محکمہ پولیس نے اسلحے کے ناکارہ اور ناقص ہونے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے ، رپورٹ میں محکمہ ایجوکیشن سے سفارش کی گئی ہے کہ گارڈز کا اسلحہ تبدیل کریں ۔

متعلقہ عنوان :