راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ،آرمی چیف

منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ترقی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،جنرل راحیل شریف کا سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کے دورے کے دورا ن اظہا ر خیال

جمعہ 19 فروری 2016 17:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو تشکیل شدہ سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کادورہ کیا ۔

جنرل راحیل شریف کو سکیورٹی ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس ڈی کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اقتصادی راہداری کے تحت لگنے والے منصوبوں کیلئے پرامن ماحول یقینی بنایا جائے گا آرمی چیف نے اقتصادی راہداری کو مکمل سکیورٹی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ترقی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے حفاظتی اقدامات کے لئے تمام متعلقہ فریقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں