2022 کے سرمائی اولمپکس ، بیجن کے ساتھ میزبانی کرنیوالے والا چینی شہرژانگ جیاکو ؤ کے عالمی مقامات کی تعمیر کا کام 2020تک مکمل ہو جائے گیا ،میئر

جمعہ 19 فروری 2016 16:50

شائی جیاز ہوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء)2022کے موسم سرما کے اولمپکس کے لئے بیجنگ کے مشترکہ میزبان ژانگ جیاکوؤ نے جمعہ کو کہا کہ شمالی چین کے اس شہر کے عالمی مقامات 2020تک تیار ہوں گے ، ژانگ جیاکو ؤ کے میئر مایو جن نے شہر کا پنجسالہ ترقیاتی منصوبہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقامات کی تعمیر کا کام 2020کے اواخر تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد شہر آزمائشی میچوں کا اہتمام کر پائے گا ۔

میئر کے مطابق ژانگ جیاکوؤ پیشہ ورانہ تربیت ، اعلیٰ پیمانے کے مقابلو ں اور عوامی سرگرمیوں کے ذریعے سرما کی سپورٹس میں بڑے پیمانے پر شمولیت اور اتھلیٹک اہلیت کوفروغ دے گا ۔میئر نے کہا کہ انگلش اور میڈیکل علاج معالجے جیسے سرمائی اولمپکس سے متعلقہ کام میں ملوث مقامی افراد اور رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جیانگ جیاکوؤ آئس اینڈ سنو جیسے بعض ٹاؤن تعمیر کرے گا اور انہیں جدید سروسز نے مکمل کر ے گا ، شہر چین سمندر پار سے انٹر پرائزز کو متعارف کر ا کر سیاحت ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ اور سروس سمیت مربوط آئس اینڈ سنو انڈسٹری کے سلسلے کو فروغ دے گا ، میئر نے کہا کہ سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اورپراجیکٹس میں کامیابیاں حاصل کریں گے اب جاپان جنوبی کو ریا ، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے ساتھ تعاون اور کمیو نیکیشن کو مستحکم بنا کر کیا جائے گا ،ژانگ جیا کوؤ گذشتہ ہفتے چین کے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران 530000سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی ہے یہ تعداد گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے 25.8فیصد زائد ہے ۔