آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سی پیک نئے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

ہر قیمت پر اقتصادی راہداری کے اس حسین خواب کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 15:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی پیک نئے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نئی فورس اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران آرمی چیف کا پاک چین اقتصادی راہداری کے سکیورٹی معاملات اور نئی فورس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں اور مہم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہپاک فوج اقتصادی راہداری کو سکیورٹی فراہم کرے گی، جبکہ راہداری منصوبے پر کام کرنے والوں کو بھی مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ر قیمت پر راہداری کے اس حسین خواب کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ راہداری کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز ہر قربانی دینے کا تیار ہیں۔