فیصل آباد میں شہریوں نے پتنگ بازی پرعائد پابندی کو ہوا میں اڑا دیا

انتظامیہ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 50سے زائد پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا

جمعہ 19 فروری 2016 14:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) فیصل آباد میں شہریوں نے پتنگ بازی پرعائد پابندی کو ہوا میں اڑا دیا،انتظامیہ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 50سے زائد پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا،شہر بھر میں آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں اور ان کی ڈوریں کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پتنگ اڑانے پر پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے اور بڑی تعداد میں شہری چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے، دوسری طرف ضلعی انتظامیہ پتنگ بازی پر عائد پابندی پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل طور ناکام نظر آئی ہے تاہم کچھ علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ، مدینہ ٹاؤن، سمن آباد اور پیپلز کالونی میں پتنگ باز چھتوں پر موجود ہیں اور بلاروک ٹوک پتنگ بازی جاری رکھے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :