پشاور اور لاہور ہائی کورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

جمعہ 19 فروری 2016 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پشاور اور لاہور ہائی کورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے صوبے کے نام سے منسوب کیا جائے، درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک میں دو ہائیکورٹس کے نام صوبوں کے نام سے منسوب ہیں تاہم لاہورہائیکورٹ کانام تبدیل کر کے پنجاب ہائیکورٹ جبکہ پشاور ہائیکورٹ کا نام بھی تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ صوبائی دارالحکومت میں ہائیکورٹس کے نام شہروں کے نام سے منصوب ہونے سے تاثر ملتا ہے کہ ہائیکورٹ صرف اسی شہر کے افراد کے مسائل کے لئے قائم کی گئی ہے نہ کہ پورے صوبے کیلئے لہذا لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے پنجاب اور پشاور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرکے خیبر پحتونحواہ ہائیکورٹ تجویز کیا جائے۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے پشاور اور لاہور ہائی کورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :