کراچی : لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سمیت 15 رہنماوں‌کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان کو گرفتار کر کے 15 مارچ کو عدالت میں‌پیش کیا جائے۔ عدالت کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 13:01

کراچی : لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایم کیو ایم کے 15 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی ، عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے جن میں ایم کیو ایم رہنما فورق ستار، حیدر عباس رضوی اور خالد مقبول سمیت دیگر 15 رہنما شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 15 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکت کی خلاف ورزی کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج ہے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر ضمانت پر ہیں۔