پاکستان سپر لیگ ، دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نبرد آزما ہونگی
جمعہ 19 فروری 2016 12:47
دبئی ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔
میگا ایونٹ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل میچ ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، سہیل تنویر، عماد وسیم، روی بوپارا، لینڈن سیمنز، محمد عامر، بلاول بھٹی، جیمز وینس، افتخار احمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، اسامہ میر، سہیل خان، امیر حمزہ، سیف اللہ بنگش، تلکارتنے دلشان، شاہ زیب حسن اور فواد عالم شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.