پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کے کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑی بری طر ح ناکام
جمعہ 19 فروری 2016 12:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دوسری مہنگی ترین ٹیم لاہور قلندرز کے کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑی ٹیم کو ایونٹ میں نہ رکھ سکے ، آئی کون پلیئرز کرس گیل پانچ میچز میں 103 رنز بنا سکے ، لاہور قلندر کو کرس گیل کا فی رن 2 ہزار ڈالر میں پڑا جب کہ 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے آل راوٴنڈر ڈیرن براوٴو 8 میچز میں محض 4 وکٹیں اور 111 رنز بنا سکے ، 70 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا فی رن لاہور قلندر کو 180 ڈالر میں پڑا جب کہ کیون کوپر کی فی وکٹ لاہور قلندر کو ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر میں پڑی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں واحد باہر ہونی والی ٹیم لاہور قلندر تھی۔(جاری ہے)
لاہور قلندر کی ٹیم میں کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑیوں نے ٹیم کو کافی مایوس کیا۔ آئی کون پلیئرز میں شامل کرس گیل کو لاہور قلندر میں دو لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔ کرس گیل پی ایس ایل کے پانچ میچوں میں 103 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد لاہور قلندر کو کرس گیل کا فی رن 2 ہزار ڈالر میں پڑا۔
اسی طرح پلاٹینم کیٹگری میں فروخت ہونے والے آل راوٴنڈر ڈیرن براوٴو کو لاہور قلندر نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خریدا۔ ڈیرن براوٴو پی ایس ایل کے 8 میچز میں 111 رنز اور محض 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔ڈیرن براوٴو کا فی رن لاہور قلندر کو 1260 ڈالر میں پڑا۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں فروخت ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو لاہور قلندرز نے 70 ہزار ڈالر میں خریدا۔محمد رضوان آٹھ میچوں میں صرف 103 رنز ہی بنا سکے۔ لاہور قلندر کو محمد رضوان کا فی رن 180 ڈالر کا پڑا اسی طرح گولڈ کیٹگری میں فروخت ہونے والے ویسٹ انڈین باوٴلر کیون کوپر کو لاہور قلندر نے پانچ ہزار ڈالر میں خریدا۔ کیون کوپر سات میچوں میں صرف 6 وکٹیں ہی حاصل کر سکے اور اس طرح لاہور قلندر کو کیون کوپر کی ایک وکٹ ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر میں پڑی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.