ملکی ترقی میں بیوروکریسی کا کردار کلیدی،افسران بغیرکسی دباؤ کے درست فیصلے کریں،نوازشریف
جمعہ 19 فروری 2016 12:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے بیوروکریسی کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہو گا ،امید ہے افسران دیانتداری اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں گے ، بروقت ودرست فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے بیورو کریٹس و افسران کے نام مبارکباد کے ایک پیغام میں کیا ۔
وزیراعظم نے ترقی پانیوالے سیکرٹریز و دیگر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے شفافیت اور بروقت فیصلے کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بیورو کریسی بھی میرٹ اور شفافیت کو اپنا معیار بنائے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی میں افسر شاہی کا کردار انتہائی اہم ہے اور افسران کو دیانتداری اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.