امریکہ ،جلیل عباس جیلانی کی نرگس ماول والا کو دورہ پاکستان کی دعوت

جمعہ 19 فروری 2016 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے پروفیسر نرگس ماول والا کو خط لکھ کرپاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستانی سفارت خانہ نرگس ماول والا کو سول اعزاز کے لیے نامزد کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے نرگس ماول والا کو خط لکھ کر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔

خط میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ نرگس ماول والاکی سائنسی خدمات نوع انسانی کی فلاح پرگہریاثرات مرتب کریگی۔ نرگس ماول والاکی کامیابی پاکستان میں نوجوان خواتین کی حوصلہ افزائی کاباعث بنی۔جلیل عباس جیلانی نے نرگس ماول والا کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں سائنسی اداروں کا دورہ کریں اور اپنی کامیابی کے سفر کے بارے میں آگاہ کریں۔