احمد شہزاد کا سب سے بڑا فین ہوں۔ خواہش ہے جلد ٹیم میں واپس آئیں ‘وہاب ریاض

جمعہ 19 فروری 2016 12:12

احمد شہزاد کا سب سے بڑا فین ہوں۔ خواہش ہے جلد ٹیم میں واپس آئیں ‘وہاب ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) پشاور زلمے اور پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کا سب سے بڑا فین ہوں۔

(جاری ہے)

خواہش ہے جلد ٹیم میں واپس آئیں کرکٹ میں ‘تلخیاں ہو جاتی ہیں تاہم ہم دوست ہیں اور رہیں گے۔وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میچ سے پہلے احمد شہزاد کو مل کر ان کوپیار کا پیغام دونگا۔ میرے اور احمد شہزاد میں بہت اچھی دوستی تھی اور اب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔