ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدہ شروع ہونے میں چار روز باقی رہ گئے
جمعہ 19 فروری 2016 12:07
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدہ شروع ہونے میں چار روز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ 24 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بنگلہ دیش میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ‘میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔
افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 2 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔(جاری ہے)
ایشیا کپ 24 فروری کو شروع ہوگا اور 6 مار چ کو ختم ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ایشیا کپ میں27 فروری کو اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 19مارچ کو دھرم شالہ بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہوگا۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہوگا جس کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا ۔ ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.