برطانوی کرکٹ پرلگے بدنما داغ مارون ویسٹ فیلڈ کے سارے گنا ہ معاف
ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 11:57
لندن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانیوالے سزا یافتہ فاسٹ باوٴلر مارون ویسٹ فیلڈ سے ’خصوصی تعاون ‘کرتے ہوئے ان کے سارے گنا ہ معاف کرکے پابندی ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ فیلڈ کو ڈرہم کے خلاف 2009 ء میں لسٹ اے میچ میں 6 ہزار پاوٴنڈ کے عوض ایک اوور میں 12 سے زیادہ رنز دینے کے اعتراف پر 2012 ء میں 8 ہفتے قید اور 5 سال پابندی کی سزا دی گئی تھی،اسی کیس میں ایسکس اور پاکستان کے لیگ سپنر دانش کنیریا پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ۔
انہوں نے 4ماہ کی جیل کاٹی اور ابھی ان کے کرکٹ کھیلنے پر 1سال کی پابندی باقب تھی تاہم ای سی بی نے اینٹی کرپشن پروگرام کاحصہ رہنے پر ویسٹ فیلڈ سے خصوصی تعاون کرتے ہوئے انہیں کاؤنٹی کرکٹ کی دوسرے درجے کی ٹیموں یا ایک سال تک چھوٹے کلبوں کی نمائندگی کی اجازت دے دی تاہم وہ پابندی کا آخری سال مکمل ہونے تک فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.