کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کی علامتی بھوک ہڑتال شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 11:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم نے اپنی علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔ علامتی بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے رہنما ، اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی شریک ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ بھوک ہڑتال ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ بھوک ہڑتال آئندہ 4 روز روزانہ 12، 12 گھنٹے جاری رہے گی۔ فاروق ستار نے اپیل بھی کی کہ آرٹیکل 19 کے تحت قائد ایم کیو ایم کی تقاریر اور تصاویر نشر کرنے پر عائد پابندی ہٹائی جائے۔

متعلقہ عنوان :