پاکستان سپر لیگ ، پہلے پلے آف میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 19 فروری 2016 11:36

پاکستان سپر لیگ ، پہلے پلے آف میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) ملکی کرکٹ مداحوں کے دل کی دھڑکن پاکستان سپر لیگ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جہاں آج پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ آج رات گروپ سٹیج کی ٹاپ دو ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا ۔ پشاور زلمی شاہد آفریدی کی قیادت میں جیت کیلئے پُرعزم ہے جب کہ سرفراز الیون بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ تیسرا ٹاکرا ہو گا ۔