ماناوالا ٹینکر حادثہ، زخمی خاتون دم توڑ گئی،مجموعی ہلاکتیں18ہو گئیں

جمعہ 19 فروری 2016 11:13

ماناوالا ٹینکر حادثہ، زخمی خاتون دم توڑ گئی،مجموعی ہلاکتیں18ہو گئیں

مانا والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) مانا والا کے قریب ٹینکر حادثے میں مزید ایک زخمی خاتون الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔

(جاری ہے)

مانا والا کے علاقے کوٹ وار میں ہونے والے المناک حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے چودہ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 10 افراد 70 فیصد سے زائد جھلس گئے تھے بعد میں 8افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جمعہ کو ایک اور زخمی خاتون بھی جاں بحق ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلہ دھواں بھی سانس کے ساتھ پھیپھٹروں میں بھر جانے سے زخمیوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ مزید زخمیوں کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :