آج ہونیوالے میچ سے قبل احمد شہزاد کیساتھ مل کر دوستی کا واضح پیغام دوں گا: وہاب ریاض

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 فروری 2016 00:39

آج ہونیوالے میچ سے قبل احمد شہزاد کیساتھ مل کر دوستی کا واضح پیغام دوں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ آج ہونے والے میچ سے قبل احمد شہزاد کے ساتھ مل کر دوستی کا واضح پیغام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پہلا پلے آف آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل پشاور زلمی کے باولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کے اور احمد شہزاد کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے۔ ان دونوں کے درمیان میدان میں جو کچھ ہوا تھا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ احمد شہزاد کو کافی پسند کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ٹیم میں جلد کم بیک کریں گے۔ وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ وہ آج ہونے والے پہلے پلے آف میچ سے قبل احمد شہزاد کیساتھ مل کر دوستی کا واضح پیغام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :