کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں :ڈیرن گف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 23:09

کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں ..

لندن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء)سابق انگلش فاسٹ بالر ڈیرن گف کا دعویٰ ہے کہ کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن نے رواں سال جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں وہاں انتہائی عزت کی نگاہ دیکھا جاسکتا ہے ، انگلش سلیکٹرز نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور یہی بات انہیں جنوبی افریقہ واپس لے جا سکتی ہے اور وہ 2018ء اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔

ڈیرن گف کا مزید کہناتھا کہ اسی بات کو بنیاد بنا کر پیٹرسن لالچ میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں اگر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیلنے کی آفرہوئی تو وہ اپنی مایوسی کا خاتمہ کرنے کیلئے اس موقع کو نہیں ٹھکرائیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی رولز کے مطابق کسی ٹیسٹ پلیئنگ ملک کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی کو دوسرے ملک کی نمائندگی کے لیے کم سے کم 4سال انتظار کر نا پڑتا ہے اور 35سالہ کیون پیٹرسن نے آخری مرتبہ 3جنوری 2014ء کو آسٹریلیا کیخلاف آخری ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی ۔