شاہد آفریدی نے پہلے پلے آف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیورٹ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 22:54

شاہد آفریدی نے پہلے پلے آف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیورٹ قرار دے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) شاہد آفریدی نے پہلے پلے آف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کل پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں ہونے والے پہلے پلے آف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیورٹ ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے۔ ہم بھی کل کے میچ کیلئے بہترین کمبی نیشن کیساتھ میدان میں اترنے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے۔ ٹیم کی اچھی کارگردگی کا کریڈٹ ٹیم مینیجمنٹ کو جاتا ہے۔