پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کے کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑی بری طر ح ناکام
جمعرات 18 فروری 2016 22:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دوسری مہنگی ترین ٹیم لاہور قلندرز کے کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑی ٹیم کو ایونٹ میں نہ رکھ سکے ، آئی کون پلیئرز کرس گیل پانچ میچز میں 103 رنز بنا سکے ، لاہور قلندر کو کرس گیل کا فی رن 2 ہزار ڈالر میں پڑا جب کہ 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے آل راؤنڈر ڈیرن براؤو 8 میچز میں محض 4 وکٹیں اور 111 رنز بنا سکے ، 70 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا فی رن لاہور قلندر کو 180 ڈالر میں پڑا جب کہ کیون کوپر کی فی وکٹ لاہور قلندر کو ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر میں پڑی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ پہلے مرحلے میں واحد باہر ہونی والی ٹیم لاہور قلندر تھی۔(جاری ہے)
لاہور قلندر کی ٹیم میں کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کھلاڑیوں نے ٹیم کو کافی مایوس کیا۔ آئی کون پلیئرز میں شامل کرس گیل کو لاہور قلندر میں دو لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔ کرس گیل پی ایس ایل کے پانچ میچوں میں 103 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد لاہور قلندر کو کرس گیل کا فی رن 2 ہزار ڈالر میں پڑا ۔
اسی طرح پلاٹینم کیٹگری میں فروخت ہونے والے آل راؤنڈر ڈیرن براؤو کو لاہور قلندر نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خریدا ۔ ڈیرن براؤو پی ایس ایل کے 8 میچز میں 111 رنز اور محض 4 وکٹیں حاصل کر سکے ۔ڈیرن براؤو کا فی رن لاہور قلندر کو 1260 ڈالر میں پڑا ۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں فروخت ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو لاہور قلندرز نے 70 ہزار ڈالر میں خریدا ۔ محمد رضوان آٹھ میچوں میں صرف 103 رنز ہی بنا سکے ۔ لاہور قلندر کو محمد رضوان کا فی رن 180 ڈالر کا پڑا اسی طرح گولڈ کیٹگری میں فروخت ہونے والے ویسٹ انڈین باؤلر کیون کوپر کو لاہور قلندر نے پانچ ہزار ڈالر میں خریدا ۔ کیون کوپر سات میچوں میں صرف 6 وکٹیں ہی حاصل کر سکے اور اس طرح لاہور قلندر کو کیون کوپر کی ایک وکٹ ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر میں پڑی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.