سینیٹ کانے معروف مصری صحافی، مصنف اور دانشور محمد حسین ہیکل کی وفات پر اظہارافسوس ،خدمات پر خراج عقیدت

جمعرات 18 فروری 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ایوان بالا (سینیٹ )نے معروف مصری صحافی، مصنف اور دانشور محمد حسین ہیکل کی وفات پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعائے مغفرت کی۔ راجہ ظفر الحق نے حسین ہیکل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ کہ حسین ہیکل عرب اور علم دنیا کے نامور صحافی اور دانشور تھے اور سامراجیت کے خلاف کام کیا، عرب اور علم دنیا کی حکومتوں نے ان کی تحریروں سے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے معروف مصری صحافی اور دانشور محمد حسین ہیکل کی وفات پر گہرت غم اور دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ محمد حسین ہیکل 92برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں اور عرب دنیا کے نامور صحافی اور دانشور تھے اور ان کے اخبار کی اشاعت 15لاکھ سے زائد تھی، مصرکی حکومت ، عرب اور مسلم دنیا کی حکومتیں ان کی تحریروں سے فائدہ اٹھاتی تھیں اور ان کی تحریریں سامراجیت کے خلاف ہیں، ان کی معرکہ آرا کتاب الفاروق ایک مستند کتاب ہے ، سینیٹ میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :