حیدرآباد میں تیز ہواکے ساتھ ابرآلود ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا

جمعرات 18 فروری 2016 21:42

حیدرآباد- 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گذشتہ رات سے تیز سرد ہوا چلنا شروع ہوگئی ہے جبکہ تیز ہوا کے ساتھ ساتھ موسم ابرآلود ہونے کے باعث خوشگوار ہو گیا ہے۔سرد موسم اور تیز ہوا چلتے ہی عوام نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی جانب رخ کر لیا ہے ۔ ایک سروے میں لطیف آباد آٹو بھان روڈ پر خان ریسٹورنٹ پر موجود منصور بھٹی نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

18 فروری۔2016ء کو بتایا کہ تیز سرد ہوا اور ابر آلود وخوشگوار موسم میں تیز مرچوں والا کھانا کھانے کا مزہ منفرد ہوتا ہے اسی وجہ سے ایسے موسم میں اس ہوٹل پر کھانا کھانے آئے ہیں جبکہ ہوٹل ولے پر موجود شہزاد نے بتایا کے موسم سرد ہونے کے باعث ہر کسی کا فاسٹ فوڈ اور تیز مرچوں والا کھانا کھانے کو من کرتا ہے جبکہ ایسے سرد موسم میں تفریح کے لیے کسی پارک یا کسی اور جگہ پر سرد موسم کی وجہ سے جانا نہیں ہوتا تو ہوٹل میں خوشگوار موسم کے مزے لوٹنے آئے ہیں جبکہ وہاں پر موجود چند لوگوں نے یہ بھی بتایا کے انکے علاقے مین گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے وہ پریشان تو تھے ہی لیکن اب حیسکو کی جانب سے انکے علاقوں سے بجلی کی ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں جس کے باعث وہ مایوسی جیسی زندگی گذار رہے تھے لیکن موسم خوشگوار ہونے پر وہ ہوٹل پر آئے ہیں کیوں کہ گھر میں کھانا بنانے کے وقت گیس موجود نہیں تھی جبکہ بجلی اور گیس کی عدم ادائگی پر وہ کافی پریشان تھے لیکن موسم ابرآلود اور خوشگوار ہونے کے باعث ان تمام پریشانیوں کو وہ اپنے گھر پر ہی چھوڑ کر تفریح کے لیے نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم ابرآلود ہوتے ہی حیدرآباد کی مختلف فاسٹ فوڈ کی ہوٹلز پر عوام کی بھیڑ دیکھی گئی جبکہ موسمی تبدیلی کے باعث موسمی بیماری نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مشہور طبی ڈاکٹر ڈیارام نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا تھا کہ موسم سرد اور گرم ہو رہا ہے جس کے لیے احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ طبی معالج سے رابطہ قائم کرنا ضروری ہے اور ٹھنڈ کا موسم اختتام کے قریب ہے جس کے باعث موسم سرد و گرم رہنا موسمی بیماریوں کی نشانی ہے اور ایسے موسم میں چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ کمزور بچے و بزرگ موسمی تبدیلی کے باعث، سر درد، زکام، بخار، پیٹ کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ، انہوں نے مزید یہ بھی بتایا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے وقت کھانے پینی میں احتیاط کرنا ضروری ہے کیوں کہ تیز مصالحہ والا کھانا کھانے سے بچوں و بڑوں کو پیٹ کی بیماری ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ طبعیت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رابطہ قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :