مسلم لیگ (ن) نیب سے خوفزدہ نہیں ، شیخ آفتاب احمد

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سطح پر کوئی کرپشن نہیں ہے، پی آئی اے کی جائیداد کی جو قیمت لگائی گئی ہے وہ بک ویلیو کے مطابق ہے ، خصوصی گفتگو

جمعرات 18 فروری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نیب سے خوفزدہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سطح پر کوئی کرپشن نہیں ہے ۔ پی آئی اے کی جائیداد کی جو قیمت لگائی گئی ہے وہ بک ویلیو کے مطابق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش جمہوریت کا حسن ہے کشمیر الیکشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی جیت اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جیت کیلئے کوششیں کررہی ہے پاکستان میں الیکشن امریکہ یا برطانیہ کی طرح نہیں ہوتے یہاں پر برادری ازم اور ذاتی تعلقات کی بنا پر ووٹ حاصل کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جائیداد کی بنا پر ووٹ حاصل کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جائیداد کی جو قیمتیں لگائی گئی ہیں وہ بک ویلیو کے مطابق لگائی ہیں اگر ان کی جائیدادوں کی بولی لگائی جائے تو ان کی قیمت کئی گناہ زیادہ ہوگی شیخ آفتاب نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سطح پر کوئی کرپشن نہیں ہے اور نہ ہی ان کو کسی قسم کی کرپشن کی ضرورت ہے ان کے اپنے ذاتی کاروبار ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نیب سے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ ہمارے رہنما کرپشن نہیں کرتے