پاکستان سپر لیگ درجن بھر ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت والی دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 21:03

پاکستان سپر لیگ درجن بھر ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت والی دنیا کی پہلی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ درجن بھر ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت والی دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے اپنے پہلے ہی ایڈیشن میں دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین کی جانب سے اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ دنیا کی وہ واحد کرکٹ لیگ ہے جس میں اس وقت 11 ممالک کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں اس وقت، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ہالینڈ، بنگلہ دیش، زمبابوے، افغانستان، اور ویسٹ انڈین کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔