اے آئی جی پولیس مقصود احمد کویونائیٹڈ رفیوجی گرین کونسل کا سفیر نامزدکردیا گیا

جمعرات 18 فروری 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) اے آئی جی سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمدکویونائیٹڈ رفیوجی گرین کاکاسفیربرائے پاکستان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بحیثیت چیئر پرسن برائے پاکستان مشیر اور ترجمان کی حیثیت سے پاکستان اور دنیا میں امن کے قیام ، بے گھر افراد ، مہاجرین، اور بے وطن افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے سے متعلق اپنی خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ رفیوجی گرین کونسل اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور اقوام متحدہ کو سہولت فراہم کرنے والی نجی ایجنسیوں کو انسانی حقوق کی حفاظت ، مہاجرین کے بین الاقوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے سہولت فراہم کی۔ یونائیٹڈ رفیوجیز گرین کونسل میں164ممالک کی اہم اور مشہور شخصیات بحیثیت کا سفیر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں جس میں امریکہ ، انگلستان، دبئی، قطر، مڈل ایسٹ ، یونائیٹڈ عرب امارات اور مصرکی شخصیات شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :