الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر زکے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 18 فروری 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے شیخ عنصر عزیز اور تینوں ڈپٹی میئرز شیخ ذیشان نقوی ، محمد اعظم خان اور چوہدری رفعت جاوید کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، واضح رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب 15فروری کو اسلام آباد کے کنونشن سنٹرمیں منعقد ہواتھا جس میں مسلم لیگ(ن) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔