پنجاب حکومت نے عدالت میں اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف درخواستوں کے دفاع کیلئے شاہد حامد کی خدمات حاصل کرلیں

شاہد حامد کوایل ڈی اے نے وکیل کرلیا‘منصوبے پر حکم امتناعی ختم کروانے ‘دائر درخواستوں پر جلد فیصلہ کروانے کا ٹاسک

جمعرات 18 فروری 2016 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف دائر درخواستوں کے دفاع کیلئے سابق گورنر شاہد حامد کی خدمات حاصل کرلیں، خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے انکار کے بعد وزیراعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشاہد حامد کوایل ڈی اے نے وکیل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائردرخواستوں میں حکومتی وکلا ء کی جانب سے بہتر طور پردفاع نہ کرنے اورعدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے سے حکومت کافی پریشان ہے۔

زیرسماعت متعدد درخواستوں میں وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کیلئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔خواجہ حارث کی جانب سے منصوبے پرجاری حکم امتناعی واپس لینے کیلئے عدالت کو مطمئن نہ کرنے اور منصوبے کو سی پیک کا حصہ قرار دینے پر وزیراعلی ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد خواجہ حارث نے مقدمے کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے وصول کی گئی فیس واپس کر دی تھی جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر سابق گورنر پنجاب اورسپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد حامد کی خدمات حاصل کرتے ہوئے انہیں حکم امتناعی ختم کروانے اوراورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائر درخواستوں پر جلد فیصلہ کروانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :