آسٹر یلیا کی پارلیمان کے ساتھ تعاون میں فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے خواہشمند ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 18 فروری 2016 20:03
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قر یبی دوستانہ تعلقات موجودہیں جو باہمی اعتماد اور اہم عالمی امور پر یکساں موقف کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان آسٹر یلیا کی پارلیمان اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون میں فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے آسٹر یلیا کی حکومت کی طرف سے پاکستانی طلبا ء کے لیے سکالر شپ میں مسلسل اضافے پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان میں موجود جمہوری حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے پارلیمانی تجربات سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے لجسیلٹوڈرافٹنگ ،تحقیق،کمیٹی سسٹم کے شعبوں میںآ سٹر یلیا کی طر ف سے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی ا ستعداد کار میں اضافہ کے لیے ٹر یننگ کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان توانائی کی پیداواراور اشیاء خوردنی کو محفوظ بنانے کے شعبوں میں ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت معدنیات اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں میں سر مایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے آسٹریلیا کے سر مایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں ۔ ہائی کمشنر نے سپیکر کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو کامیابی سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور پائیدار تر قی کے اہداف کے حصول کیلے مخصوص سیکرٹر یٹ کے قیام پر مبارک دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر تعلقات کے علا وہ پاکستان اور آسٹریلیا کے عوام میں کھیلوں کے ساتھ وابستگی مشتر کہ اقدار موجود ہیں اور دونوں ممالک دولت مشترکہ کی چھتری کے نیچے متحد ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ آسٹریلیا پاکستان میں تعلیم کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور اقتصادی تر قی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آسٹر یلیا پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی استعداد کا رمیں اضافے ،زرعی و معدنی اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں کے ماہرین کی ٹریننگ میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹر یلیا پاکستان میں تعلیم خصوصا پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.