وزیرِداخلہ نے آئی نائن پولیس ناکے پر دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کاا نعامی چیک دیا
جمعرات 18 فروری 2016 19:58
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی نائن پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کاا نعامی چیک دیا ہے جبکہ وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔
(جاری ہے)
وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زخمی اہلکاروں کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی رقم اس کے علاوہ ہے جو کہ اہلکار کو فراہم کی جا رہی ہے۔
اہلکار نے زخمی ہونے کے باوجود جوانمردی سے دہشت گردکا مقابلہ کرتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اور پوسٹ کو مزید نقصان سے بچایا۔ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپاہیوں اور جوانوں پرفخر ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پر عزم ہیں،وزیرِداخلہ نے کہا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.