جب تک سینیٹ میں پی آئی اے نجکاری کا فیصلہ نہ ہو اس وقت تک ملازمین کو نہ نکالا جائے،سینیٹر طاہر حسین مشہدی

جمعرات 18 فروری 2016 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل رطاہر حسین مشہدی نے کہا کہ جب تک سینیٹ میں پی آئی اے نجکاری کا فیصلہ نہ ہو اس وقت تک ملازمین کو نہ نکالا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ پی آئی اے کے جن لوگوں نے ہڑتال کی ان کو ملازمت سے نکالا جارہاہے۔پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔حکومت نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کا وعدہ کیا تھاجب تک سینیٹ میں پی آئی اے نجکاری کا فیصلہ نہ ہو اس وقت تک ملازمین کو نہ نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :