کراچی میں فراڈ کرنیوالے افراد نے ان کا نام استعمال کیا جس کا انکشاف ہونے پر اْنہوں نے ایف آئی اے کو شکایت کی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

جمعرات 18 فروری 2016 19:57

اسلام آاد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) سینٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں فراڈ کرنیوالے افراد نے ان کا نام استعمال کیا جس کا انکشاف ہونے پر اْنہوں نے ایف آئی اے کو شکایت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران میاں رضا ربانی نے کہا کہ جب میں چیئرمین سینیٹ بنا تو بھی میں نے کہا کہ تھا کہ ایک شخص نے میرا نام غلط استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور اب پھر ایک بندے نے کراچی میں میرا نام استعمال کر کے بہت بڑا فراڈ کیا ہے۔

مجھے اس کا پتہ لگ گیا ہے اور معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے پہلے بھی کراچی میں ہونیوالے فراڈ میں ان کا نام استعمال ہوچکاہے ۔کوئی بھی شخص اگر میرا نام استعمال کرتا ہے کسی بھی معاملے میں، اور اگر میں خود بات نہ کی ہو تو یا تو مجھ سے کنفرم کرلیں یا میرے آفس سے کنفرم کرلیں ورنہ کسی قسم کے نقصان کا زمہ دار نہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :