سینیٹ میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پیش کر دیا گیا

جمعرات 18 فروری 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) سینیٹ میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پیش کر دیا گیا ۔ بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا چیئرمین سینیٹ میاں ربانی نے کمیٹی کو 12 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ افتاب نے پی آئی اے منتقلی بل 2015 ایواب میں پیش کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے نجکاری بل قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق کی جانب سے سعید غنی کے مطالبے کی مخالفت نہ کئے جانے پر بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیاجس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی کو12روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :