روی بوپارا نے کپتان شعیب ملک کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے، شکوہ بھی کر ڈالا

جمعرات 18 فروری 2016 19:27

روی بوپارا نے کپتان شعیب ملک کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے، شکوہ بھی ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارا نے کپتان شعیب ملک کی کپتانی اور فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کچھ شکوے بھی کر ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روی بوپارا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط تھا کیونکہ پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا چاہیے تھی، پشاور کے خلاف میچ میں مجھے آخر میں باؤلنگ کرنے کا موقع دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ،شکیب الحسن اور لینڈل سمنز پرفارم نہیں کرسکے اور ٹیم نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جانے کی مستحق نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :