پنجاب یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی صورت میں اقدامات کے لئے عملی مشقوں کا انعقاد

جمعرات 18 فروری 2016 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل، پنجاب پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ یا ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے اعلیٰ سطح پر عملی مشقیں اور تفصیلی پریزینٹیشن کا الرازی ہال اور الرازی ہال کے باہر چوک میں انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈی ایس پی مسلم ٹاوٗن عبداﷲ جان، نذیر احمد اعوان کی سربراہی میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم، تمام ہاسٹلز کے وارڈنز ، سپرنٹنڈنٹس، طلباء وطالبات اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلووٗں سے آگاہی کے لئے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے نذیر احمد کھرل نے سے مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد ، اس کے اثرات اور بچاوٗ کی تدابیر سے متعلق شرکاء کو تفصیلی آگاہی دی۔ بعد ازاں ہنگامی حالات سے بچنے کے لئے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔